خبرنامچہ

تحریک منہاج القرآن بوسال کا اجلاس، میلاد کے حوالے سے اہم فیصلے

Spread the love

منڈی بہاؤالدین(طاق چاہ) تحریک منہاج القرآن بوسال کا اجلاس 15 اکتوبر بروز منگل عامر شہزاد کی رہائش گاہ پر ہوا





جس میں ماہ ربیع الاول کی محافل کے انعقاد، حلقات درود اور درس عرفان القرآن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی
تحریک منہاج القرآن بوسال ماہ ربیع الاول میں پانچ مختلف مقامات پر آمنہ کے لال کی آمد کی خوشی میں محافل میلاد سجائے گی
تمام شرکاء نے اس کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا
اسی موقع پر تحریک منہاج القرآن بوسال کے ناظم زوار حسین انقلابی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مہینے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ ہمیں اصل مقصد کی طرف آنا ہو گا اس مہینے میں ہمیں خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ اللہ کے پیارے حبیب ص کے اسوہ پر عمل کرنا ہو گا ہمیں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنا ہو گا




اجلاس میں سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج القرآن پی پی 67 عدنان اکبر گوندل کے ساتھ ساتھ، صفدر اقبال، امتیاز احمد مصطفوی، ذیشان طیب لک، عامر مختار گوندل، عرفان احمد، عثمان آصف، عادل مختار نے خصوصی شکرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے