شاعری غزل

بس خواہشِ نمُو تھی محبت تو تھی نہیں …. الیاس بابر اعوان

بس خواہشِ نمُو تھی محبت تو تھی نہیں یوں بھی اسے کچھ اور ضرورت تو تھی نہیں ۔ کچھ دن لگیں گے خواب کی تعمیر میں مجھے حالانکہ اُس سے اتنی رفاقت تو تھی نہیں ۔ آخر میں آئنے نے ہی بننا تھا میرا دوست میری کسی سے بحث کی عادت تو تھی نہیں ۔ […]

شاعری غزل

تُو ہی تو بس مجھے دکھائی دے ….. شاہدہ مجید

تُو ہی تو بس مجھے دکھائی دے خامشی میں بھی تُو سنائی دے اسکے دل میں اتر کے دیکھنا ہے مجھ کو انداز ِ دلربائی دے کوئی چہرہ ہو آئینے جیسا جو مجھے مجھ سے آشنائی دے شب کے پنوں پہ روشنی لکھ دوں اپنی آنکھوں سے روشنائی دے سرحد ِجان و دل کے پار […]

شاعری غزل

لب و رخسار کے تابع نہیں ہے …. آزاد حسین آزاد

لب و رخسار کے تابع نہیں ہے یہ دل اب یار کے تابع نہیں ہے طلب قوسین میں سمٹے تو کیسے ہوس پرکار کے تابع نہیں ہے میسر ہو تمہارا شوق جس کو وہ سر دیوار کے تابع نہیں ہے ہمیں بھی رزق ملتا ہی رہے گا خدا سرکار کے تابع نہیں ہے رہینِ وجد […]

شاعری غزل

بے بہا جذبوں کے نرغے میں مسلسل آگ ہے ….. فقیہہ حیدر

بے بہا جذبوں کے نرغے میں مسلسل آگ ہے اس بدن کو غور سے دیکھو مکمل آگ ہے اس کی پلکوں پر اترتے رنگ چاہے سرد ہوں اس کی آنکھوں میں بکھرتا گرم کاجل آگ ہے ان سنہری رنگ لہروں میں اُتر اور یاد رکھ جب تلک ہے جل پری جل میں سمجھ جل آگ […]

شاعری غزل

یوں ہر اِک بوند کا سیماب بدن جم جائے ….. عنبرین صلاح الدین

یوں ہر اِک بوند کا سیماب بدن جم جائے صحنِ برفاب میں بارش کا سخن جم جائے تُو خفا ہو تو زمینوں کی طنابیں اکھڑیں آسماں تک ترے ماتھے کی شکن جم جائے ٹکٹکی ایسی بندھی ہے ترے رستے پہ، اگر آنکھ جھپکے تو وہیں اس کی تھکن جم جائے درِ آئندہ کے زنگار پہ […]

شاعری غزل

تم غلط سمجھے، ہمیں اور پریشانی ہے ….. سجاد بلوچ

تم غلط سمجھے، ہمیں اور پریشانی ہے یہ تو آسانی ہے جو بے سروسامانی ہے خواہش ِ دید دم ِ وصل جو نکلی نہیں تھی لمحہ ء ہجر میں تجرید کی عریانی هے ڈوب جاتا ہے سرِ شام ہمارا دل بھی یہ بھی سورج کی طرح رات کا زندانی ہے خود کو ہم بیچ کے […]

مضامین

ّعصمت چغتائی ….. خاکہ …… سعادت حسن منٹو

عصمت چغتائی(خاکہ) آج سے تقریباً ڈ یڑھ برس پہلے جب میں بمبئی میں تھا۔ حیدر آباد سے ایک صاحب کا پوسٹ کارڈ موصول ہوا۔ مضمون کچھ اس قسم کا تھا۔ ’’یہ کیا بات ہے کہ عصمت چغتائی نے آپ سے شادی نہ کی؟ منٹو اور عصمت۔ اگر یہ دو ہستیاں مل جاتیں تو کتنا اچھا […]

مضامین

لوگ اپنے آپ کو مدہوش کیوں‌کرتے ہیں‌….. سعادت حسن منٹو

لوگ اپنے آپ کو مدہوش کیوں کرتے ہیں اس حقیقت کی کیا توضیح ہو سکتی ہے کہ لوگ ایسی اشیاء استعمال میں لاتے ہیں جو انہیں بے خود و مدہوش بنا دیں۔ مثال کے طور پر شراب، بیئر، چرس، گانجا، افیم، تمباکو اور دوسری چیزیں جو زیادہ عام نہیں مثلاً ایتھر، مارفیا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔ […]

شاعری غزل

فراقِ شب کی اذیتوں کا کلام دکھ ہے، تمام دکھ ہے ….. امیر حمزہ سلفی

فراقِ شب کی اذیتوں کا کلام دکھ ہے، تمام دکھ ہے یہاں ہر اک موڑ پر ہر اک شے کا نام دکھ ہے ،تمام دکھ ہے سمجھ سکا ایک بھی نہ جب وہ، سوال میرا جواب میرا لگے ہے مجھ کو کہ میرا سارا کلام، دکھ ہے، تمام دکھ ہے خوشی بھی آوے ہے اور […]

مضامین

ایقان …. مضمون ….. اکرم جاذب

سب سے پہلے پیارے بھائی نعیم رضا بھٹی کو ان کی غزلیات پر مشتمل اوّلین شعری مجموعہ "ایقان” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈھیر ساری نیک تمنائیں اور دعائیں اس نوجوان اور خوبصورت شاعر کےلئے ۔ بلاشبہ ایقان بہت عمدہ اور پیاری کتاب ہے ۔ جابجا تازگی اور تازہ کاری کا احساس ہوتا […]